’سر‘ (SIR)لفظ کا استعمال ہم روز مرہ کی بول چال میں کسی شخص کے احترام میں کرتے ہیں۔ لیکن سوشل میڈیا پر ’سر‘ لفظ کو انگریزوں کی غلامی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
ارون کمار گپتا نامی فیس بک یوزر نے ایک پوسٹر شیئر کیا، جس میں لفظ ’سر‘ کے معنی بتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ آپ سبھی ’سر‘ کہہ کر بلاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ لفظ سر کا کیا مطلب ہے..؟ یہ جس جملے کا مخفف ہے، وہ مکمل جملہ ہے ’Slave I Remain‘ ۔ (SIR) اس کا مطلب ہے کہ ’میں غلط رہوں گا‘ یعنی جس کو ہم سر کہتے ہیں تو اس شخص کو ہم مختصراً کہتے ہیں کہ ’میں آپ کا غلام رہوں گا‘ مجھے اپنی غلامی قبول ہے۔ برٹش، اپنی حکومت کے دوران یہی چاہتے تھے کہ سبھی بھارتی انھیں ’سر‘ کہہ کر بلائیں۔ آزادی کے 75 برس کے بعد، آج بھی ہم سبھی کو ’سر‘ کہہ کر بلاتے رہتے ہیں۔ ہم کو لگتا ہے کہ یہ ’سر‘ لفظ بولنے سے سامنے والے کو احترام ملتا ہے اور ہمارے تعلیم یافتہ ہونے کا مظاہرہ ہوتا ہے جبکہ یہی تو ہمارا سب سے بڑا بھرم ہے، جس کا ہمیں علم نہیں اور ہمارا تکبر اس کو ماننے نہیں دیتا۔ سچ کہوں تو میں بھی ابھی تک ’سر‘ لفظ کا مطلب نہیں جانتا تھا۔ واضح ہو کہ امریکی صدر کو بھی ’مسٹر پریسیڈنٹ‘ کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے Sir نہیں۔
انگریزوں نے کتنی سمجھداری سے ہمارے ملک پر حکومت کی۔ وہ ہماری روزمرہ کے ذخیرۂ الفاظ میں ’سر‘، ’انکل‘، ’آنٹی‘، ’ہیلو‘ وغیرہ جیسے غلط معنی والے الفاظ شامل کرکے ہمیں آہستہ آہستہ ذہنی طور پر کمزور کرتے ہیں۔ ہم بھی اتنے بے وقوف ہیں کہ ان کے راستے پر آنکھیں بند کیے، چل رہے ہیں۔ اس پیغام کو تیزی سے پھیلائیں اور کسی کو ’سر‘ کہنا بند کریں، یہ غلامی کی علامت ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی حقیقت سے روشناس ہونے کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے کیمبرج ڈکشنری کو دیکھا۔ اس میں لفظ ’سر‘ کو بطور اسم بیان کیا گیا ہے۔ جو کسی شخص سے بات کرنے کے رسمی اور شائستہ طریقے کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
وہیں، آکسفورڈ ڈکشنریوں نے لفظ ’سر‘ کے معنی کی وضاحت کی ہے کہ ’سر‘ کا لفظ کسی ایسے شخص کو مخاطب کرنے کے شائستہ طریقے کے طور پر استعمال ہوتا ہے جس کا نام آپ نہیں جانتے‘۔
اس کے علاوہ ہم نے Britannica ڈکشنری میں ’sir‘ کے چار معانی دیے گئے ہیں۔
- کسی ایسے شخص کا نام لیے بغیر شائستگی سے استعمال کیا جاتا ہے جسے آپ نہیں جانتے۔
- کسی عہدے (رینک) یا اتھارٹی والے شخص کا نام لیے بغیر شائستگی سے استعمال کیا جاتا ہے۔
- رسمی خط کے آغاز میں پتے کی شکل کے طور پر نام کے بغیر استعمال کیا جاتا ہے۔
- نائٹ یا بیرونیٹ کے نام سے پہلے بطور عنوان استعمال کیا جاتا ہے۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل دعویٰ فیک ہے، کیونکہ لفظ ’سر‘ انگریزوں کی غلامی کی علامت نہیں بلکہ کسی کی عزت اور مہمان نوازی کے لیے استعمال ہونے والا لفظ ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ’میں آپ کا غلام رہوں گا‘۔