روس اور یوکرین میں جاری جنگ کے درمیان ایک خبر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چیچن جنرل قادروف نے روس کو تباہ کرنے کے لیے 25 لاکھ چیچن فوجیوں کی ایک عظیم فوج تیار کی ہے۔
فیس بک پر ایک یوزر نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ قادروف پاگل ہو گیا۔ 25 لاکھ چیچن کی بڑی فوج روس کے خاتمے کی تیاری کر رہی ہے!
وہیں ایک دیگر یوزر نے فیس بک پر اس کیپشن کے ساتھ ایک اور ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں یوٹیوب پر اسی طرح کے کیپشن کے ساتھ بڑی تعداد میں ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں، جن میں چیچن فوج کے ہاتھوں روس کے خاتمے کی بات کی گئی ہے، جسے یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کے ساتھ کیے گئے دعوے کی حقیقت جاننے کی غرض سے، DFRAC نے گوگل پر کچھ مخصوص کی-ورڈ کے ساتھ ایک نیوز سرچ کیا۔ لیکن ہمیں کسی میڈیا ہاؤس سے اس حوالے سے کوئی خبر نہیں مل سکی۔ جسے یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کے برعکس ہمیں بین الاقوامی میڈیا ہاؤسز کی طرف سے پبلش کچھ خبریں اور آرٹیکل ملے، جو روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چیچن رہنما رمضان قادروف کے درمیان قریبی تعلقات کے ہونے کا پتہ دیتے ہیں۔ ان میں عرب نیوز کا آرٹییکل نمایاں ہے، جس میں بتایا گیا کہ حال ہی میں پوتن نے قادروف کو روسی فوج میں کرنل جنرل بنایا تھا۔
اس کے علاوہ، ہمیں نیویارک ٹائمس اور وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹس بھی ملیں، جو پوتن اور قادروف کے درمیان قریبی تعلقات کی تصدیق کرتے ہیں، جسے یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
وہیں ہم نے چیچنیا کی کل آبادی کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا، جس کے بعد معلوم ہوا کہ چیچنیا کی کل آبادی محض 15 لاکھ سے کچھ زیادہ ہے۔ ڈیٹا یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے یہ بات واضح ہے کہ روس کے خاتمے کے لیے 25 لاکھ چیچن کی ایک بڑی فوج تیار کرنے کا قادروف کے بارے میں دعویٰ مکمل طور پر فیک اور گمراہ کن ہے۔