اروناچل پردیش کے توانگ میں بھارت اور چین کے فوجیوں کے مابین جھڑپ کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کے دعوے وائرل ہو رہے ہیں۔ کئی یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس جھڑپ میں 300 بھارتی فوجی مارے گئے ہیں۔ Dan_T129، پرنسِز مہر اور شوورما نامی تین یوزرس نے یہ دعویٰ کیا ہے۔
Dan_T129 نے لکھا-چین نے 300 سے زیادہ بھارتی فوجیوں کو مار گرایا‘۔
پرنسِز مہر نے لکھا-’#BREAKING_NEWS چین نے ایک بار پھر 9 دسمبر کو 300 سے زیادہ بھارتی فوجیوں کو مار ڈالا۔ حکومت ہند اس واقعے کو عوام سے چھپا رہی ہے۔#Tawang #ArunachalPradesh #LAC #IndianArmy” ‘۔
وہیں شوورما نے لکھا-’چین نے ایک بار پھر 9 دسمبر کو 300 سے زیادہ بھارتی فوجیوں کو مار ڈالا۔ حکومت ہند اس واقعے کو بھارتی عوام سے چھپا رہی ہے۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے سب سے پہلے Dan_T129، پرنسز مہر اور شوورما کے بارے میں معلومات یکجا کرنے کے لیے ان کے بایو کو چیک کیا۔ ان یوزرس نے بایو میں زیادہ معلومات نہیں دی ہے۔ اس کے بعد DFRAC کی ٹیم نے ان یوزرس کے فالوورس اور فالوونگ کی جانچ-پڑتال کی تو سامنے آیا، ان یوزرس کو فالو کرنے والے سب سے زیادہ یوزرس پاکستان سے ہیں۔ علاوہ ازیں ان یوزرس نے پاکستان کی کئی آفیشیل ٹویٹر ہینڈلس کو فالو کیا ہے، جن کا اسکرین شاٹ یہاں دیا جا رہا ہے۔
وہیں بھارتی فوجیوں کے شہید ہونے کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے ہمیں کئی میڈیا ہاؤسز میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا پارلیمنٹ میں دیا گیا بیان ملا۔ راجناتھ سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کا کوئی جوان شہید نہیں ہوا ہے۔ علاوہ ازیں کوئی بھی جوان سنگین طور پر زخمی بھی نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ- ’ہماری افواج ہماری علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں، اور اس کے خلاف کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں‘۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ پاکستانی یوزرس نے بھارت کے تناظر میں سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور بے بنیاد خبریں پھیلائی ہیں، لہٰذا 300 بھارتی فوجیوں کے شہید ہونے کا دعویٰ غلط ہے۔