سوشل میڈیا پر ووٹنگ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص خود ووٹروں کے ووٹ ای وی ایم میں ڈال رہا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس دہلی کا بتا رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ عام آدمی پارٹی (AAP) کی جیت دہلی میونسپل کارپوریشن (MCD) الیکشن میں دھاندلی سے ہوئی ہے۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے یوگی یوگیش اگروال (دھرم سینا) نامی یوزر نے لکھا-’دہلی میں AAP کی جیت کی وجہ؟‘
وہیں اس ویڈیو کو یوٹیوب پر بھی اپلوڈ کیا گیا ہے، جسے کیپشن-’وائرل ویڈیو دہلی میں جیت کی وجہ؟ خود سرکاری اہلکار بٹن دباکر ووٹ ڈال رہے ہیں‘ دیا گیا ہے۔
وہیں کئی دیگر یوزرس بھی اس ویڈیو کو شیئر کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے ہم نے DFRAC کا آرکائیو چیک کیا۔ ہمیں اسی تناظر میں ایک فیکٹ چیک ملا، جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو حال ہی میں گجرات اسمبلی انتخابات میں دھاندلی کے الزام کے تحت بھی وائرل ہو چکا ہے۔
DFRAC کے فیکٹ چیک میں تبایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات کے دوران کا ہے، جس میں دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ DFRAC کی ٹیم کی جانب سے کیے گئے تفصیلی فیکٹ چیک کو آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ وائرل ویڈیو دہلی کا نہیں بلکہ مغربی بنگال میں ہوئے بلدیاتی انتخابات کا ہے۔ اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے کیا گیا دعویٰ غلط ہے۔