Home / Misleading-ur / فیکٹ چیک: سعودی عرب کے کھلاڑی علی نے میسی سے کہا – اسلام لے آؤ؟

فیکٹ چیک: سعودی عرب کے کھلاڑی علی نے میسی سے کہا – اسلام لے آؤ؟

فیفا ورلڈ کپ 2022 قطر میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس بار کئی ٹیموں کو الٹ پھیر کا شکار ہونا پڑا۔ سعودی عرب نے لیگ میچ میں ارجنٹینا کو شکست دے دی۔ اس میچ کے بعد ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی اور سعودی عرب کے کھلاڑی علی البلَیحی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرکے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ علی نے میسی کو دین اسلام اختیار کرنے کے لیے بول رہے ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا یوزر نے لکھا،’میسی اور سعودی کھلاڑی کی بات چیت لیک ہو گئی ہے‘۔ (اردو ترجمہ) 

Source Facebook

اس دوران کئی دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی یہی دعویٰ کر رہے ہیں۔

Source  Twitter
Source Twitter

فیکٹ چیک:

وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے بیک گراؤنڈ ساؤنڈ کے بارے میں سرچ کیا، جس میں کمینٹیٹر کہہ رہے ہیں:’سری لنکا نے سات وکٹ سے جیت درج کی‘۔ مزید سرچ کرنے پر DFRAC کی ٹیم نے پایا کہ یہ ویڈیو سری لنکا اور پاکستان کے کرکٹ میچ کا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے سری لنکائی کرکٹر تِلَک رتنے دلشان سے کہا،’مذہب تبدیل کرو اور تم جنت میں جاؤ گے‘ اس رپورٹ کو چار ستمبر 2014 کو پوسٹ کیا گیا تھا‘۔ 

Source  YouTube

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جب کھلاڑی دامبولا میں ڈریسنگ روم میں واپس جا رہے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان کے بلے باز احمد شہزاد کی جانب سے گذشتہ ہفتے کو ایک ون ڈے میچ کھیلنے کے بعد سری لنکائی کھلاڑی تلک رتنے دلشان کے لیے کیے گئے مذہب کی بنیاد پر کیے گئےکمینٹ کی تحقیقات کر رہا ہے۔

نتیجہ:DFRAC فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ میسی اور علی کے درمیان ایسی کوئی بات چیت نہیں ہوئی، یہ فیک ویڈیو ہے۔ وائرل ویڈیو میں آڈیو کا حصہ پاکستانی کھلاڑی احمد شہزاد اور سری لنکائی کھلاڑی تلک رتنے دلشان کے درمیان کا ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔

اس دوران ہمیں وہ اصل ویڈیو بھی ملا جس میں ایک پاکستانی کرکٹر نے دلشان کو اسلام قبول کرنے کو کہا تھا۔ یہ ویڈیو اے بی پی نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر دیکھی جا سکتی ہے۔

Tagged: