سوشل میڈیا پر گجراتی زبان کے ایک مبینہ اخبار کی کٹنگ وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں دعویٰ کیا گیاکہ پی ایم مودی کے کچھ گھنٹوں کے موربی کے دورے پر 30کروڑ روپے کا خرچ آیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے ترجمان ساکیت گوکھلے (Saket Gokhale) نے بھی اخبار کی کٹنگ کو پوسٹ کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ آر ٹی آئی سے معلوم ہوا ہے کہ مودی کے چند گھنٹوں کے موربی دورے پر 30کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ اس میں سے 5.5 کروڑ روپے خالصتاً ’ویلکم، ایونٹ مینجمنٹ اور فوٹوگرافی‘ کے لیے تھے۔ مرنے والے 135 متاثرین کو ہر ایک کو چار-چار لاکھ روپے، یعنی پانچ کروڑ روپے دیے گئے۔ صرف مودی کے ایونٹ مینجمنٹ اور پی آر کی قیمت 135 لوگوں کی جانوں سے زیادہ ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کا فیکٹ چیک کرنے کے دوران، DFRAC ٹیم نے PIB کا فیکٹ چیک پایا، جس میں ٹی ایم سی کے رہنما ساکیت گوکھلے کے ٹویٹ کو فیک بتایا گیا ہے۔
ٹویٹ میں گوکھلے کے ٹویٹ کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرکے لکھا گیاکہ ایک آر ٹی آئی کے حوالے سے ٹویٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی ایم مودی کے موربی دورے پر 30 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ #PIBFactCheck
- یہ دعویٰ #فیک ہے۔
- ایسا کوئی آر ٹی آئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ پی ایم مودی کے موربی کے دورے پر 30 کروڑ روپے خرچ کرنے کا دعویٰ فیک ہے۔