سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ فٹبال میچ دیکھنے کے لیے 50GB ڈیٹا مفت دے رہا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ ایک لنک بھی شیئر کی جا رہی ہے۔
اسی فیس بک لنک کو شیئر کرنے والے ایک یوزر نے لکھا،’فیفا، قطر ورلڈ کپ 2022 دیکھنے کے لیے 50GB ڈیٹا دیتا ہے۔ سبھی نیٹ ورک کے لیے مفٹ منٹ‘۔
یوٹیوب چینل پر’آپ کا سہایتا کیندر‘ (ہیلپ سینٹر) کے عنوان سے ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کیا گیا تھا جو اپنے ناظرین کو یہ سکھانے کا دعویٰ کرتا ہے کہ کوئی بھی اپنے 50GB مفت ڈیٹا کا دعویٰ کیسے کرسکتا ہے۔ اس ویڈیو کو اب تک 1.1k بار دیکھا جا چکا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC کی ٹیم نے اس سے متعلق کچھ آرٹیکلس اور نیوز رپورٹس کو سرچ کیا، لیکن اس سے متعلق کوئی خبر نہیں ملی۔
علاوہ ازیں بہت سے سائبر ماہرین پہلے ہی اس طرح کے گھپلوں سے متعلق خبردار کر چکے ہیں کہ یہ فراڈ (دھوکہ دہی) ہیں کیونکہ ایسے لنک عام طور پر لوگوں کی ذاتی معلومات جیسے فون نمبر، ای میل وغیرہ یکجا کرنے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔
نیز، اس طرح کے لنک کا استعمال پیسہ کمانے کے لیے کیا جاتا ہے کیونکہ یہ کلک بیسڈ میکانزم پر کام ہوتا ہے۔
نتیجہ:
قارئین سے گذارش ہے کہ ایسے لنک نہ کھولیں۔ کیونکہ یہ سائبر فراڈ کی زد میں آتے ہیں جو یوزرس کی ذاتی معلومات کے لیک ہونے کا باعث بن سکتے ہیں۔
لہٰذا یہ دعویٰ فرضی (جھوٹ) ہے۔