Home / Misleading-ur / فیکٹ چیک: ٹویٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک نے کر دیا سابق گرل فرینڈ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ؟ شُبھانکر مشرا نے کیا غلط دعویٰ 

فیکٹ چیک: ٹویٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک نے کر دیا سابق گرل فرینڈ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ؟ شُبھانکر مشرا نے کیا غلط دعویٰ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کو خریدنے کے بعد اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک مسلسل سرخیوں میں ہیں، ان کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہوں نے ٹویٹر خریدنے کے بعد اپنی سابق گرل فرینڈ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا۔

آج تک کے اینکر شُبھانکر مشرا نے اس حوالے سے ایک نیوز تھمبنیل پوسٹ کیا۔ جس میں ایک طرف ایلون مسک اور دوسری طرف ہالی ووڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ کی تصویر ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی لکھا گیا ہے کہ- ’ایلون مسک کا ٹویٹر پر قبضہ، ایکس گرل فرینڈ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ‘

Source: Twitter

اتنا نہیں صحافی پربھاکر مشرا کے ساتھ ان کی گفتگو بھی نیچے پڑھی جا سکتی ہے۔ جس میں پربھاکر مشرا کہہ رہے ہیں کہ اب سمجھ آیا کہ مسک نے ٹویٹر کیوں خریدا؟ اس کے ساتھ ہی شُبھانکر مشرا بھی جواب میں پوچھتے ہیں کہ اگر آپ کے پاس اتنے پیسے ہیں تو آپ کون سا پرانا ادھورا کام مکمل کریں گے؟

Source: CNN

اس کے علاوہ ہمیں شُبھانکر مشرا کی جانب سے پوسٹ کیے گئے تھمبنیل سے متعلق رپورٹ بھی ملی۔ این ڈی ٹی وی کی اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایمبر ہرڈ نے خود اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

Source: CNN

نتیجہ:

لہذا، DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ شُبھانکر مشرا کا دعویٰ فیک (فرضی)ہے۔ کیونکہ ایلون مسک نے ایمبر ہرڈ کا ٹویٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کیا ہے۔

Tagged: