پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کے بعد سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔ پوری دنیا میں بھارت کی شبیہ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس تنازعہ کا خوب چرچا ہوا۔ ساتھ ہی اس دوران کئی فیک اور گمراہ کن دعوے بھی کیے گئے۔ اس تنازعہ میں دنیا کے کئی ممالک کے ایسے سوشل میڈیا یوزرس تھے، جو ایک ایجنڈے کے تحت کام کر رہے تھے۔ خاص طور پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے یوزرس نے فیک اور گمراہ کن معلومات پھیلائی۔
بنگلہ دیش کی ایک یوزر ہیں تبسم اختر۔ ان کا ٹویٹر ہینڈل ہے @tabachsumA ۔ ٹویٹر پر ان کے 96000 فالوورس ہیں۔ وہ ٹویٹر پر کافی ایکٹیو ہیں۔ انہوں نے جنوری 2019 میں اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا تھا اور اب تک 25000 سے زیادہ ٹویٹ کر چکی ہیں۔
تبسم اختر نے بھارت میں پیغمبر اسلام ﷺ کے تنازعہ سے متعلق برطانیہ کے کرکٹر معین علی کا ایک گرافیکل امیج ٹویٹ کیا۔ انہوں نے بنگالی زبان میں لکھا،’রাসূল (সঃ) কে করা অপমানের জন্য ভারত যদি ক্ষমা প্রার্থনা না করে তাহলে ভারতে আর কখনো খেলতে যাবেন না বৃটিশ খেলোয়াড় মইন আলী। #Stopinsulting_ProphetMuhammad‘۔ جس کا گوگل ٹرانسلیٹ کی مدد سے اردو ترجمہ کچھ اس طرح ہے،’اگر بھارت پیغمبرِ اسلام (ﷺ) کی توہین کی پاداش میں معافی نہیں مانگتا ہے تو برطانوی کھلاڑی معین علی بھارت میں نہیں کھیلیں گے #Stopinsulting_ProphetMuhammad‘۔
وہیں گرافیکل فوٹو میں بنگالی زبان میں ایک ٹیسکٹ لکھا ہے جس کا گوگل ٹرانسلیٹ کی مدد سے اردو ترجمہ ہے،’ معین علی… اگر بھارت (پیغمبر اسلام ﷺ سے متعلق) گستاخانہ تقریر کے لیے معافی نہیں مانگتا ہے، تو میں بھارت میں پھر کبھی میچ نہیں کھیلوں گا۔ میں آئی پی ایل کا بائیکاٹ کروں گا۔ اور میں اپنے ساتھی مسلم بھائیوں سے بھی ایسا ہی کرنے کی اپیل کرو گا۔ میں (حضرت) محمد (ﷺ) سے محبت کرتا ہوں‘۔
فیکٹ چیک:
تبسم اختر کے دعوے کی چھان بین کے لیے، DFRAC ٹیم نے کچھ کی-ورڈ کی مدد سے انٹرنیٹ پر سرچ کیا۔ ہم نے پایا کہ DFRAC کی ٹیم، پہلے بھی اس بابت ایک فیکٹ چیک کر چکی ہے۔ DFRAC کے اس فیکٹ چیک کو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
DFRAC کے فیکٹ چیک میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی کرکٹر معین علی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ جس ہینڈل سے یہ ٹویٹ کیا گیا تھا، وہ معین علی کا نہیں بلکہ ان کا فیک اکاؤنٹ تھا۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ تبسم اختر کا دعویٰ غلط ہے۔ انہوں نے برطانوی کرکٹر معین علی کے بیان کے حوالے سے فرضی دعویٰ کیا ہے۔
دعویٰ: پیغمبر اسلام ﷺ تنازعہ میں معین علی نے کیا بھارت کی آئی پی ایل کے بئایکاٹ کا اعلان
دعویٰ کنندہ: تبسم اختر
فیکٹ چیک: فیک