امریکی صدر جو بائیڈن کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہو رہی ہے۔ انہوں نے نیویارک کے سیریکیوز میں ایس آر سی ایرینا اور ایونٹس سینٹر میں امریکی مینوفیکچرنگ کے تناظر میں ایک تقریر کی۔ اس دوران 22:00 منٹ پر انہوں نے دعویٰ کیا،’آج امریکہ میں گیس کی سب سے عام قیمت $3.39 ہے، جب میں نے آفس سنبھالا تھا تو یہ پانچ ڈالر تھی‘۔
یاہو فائینانس کی جانب سے اپلوڈ زیر نظر ویڈیو میں اسے 22:00 منٹ پر انھیں یہی کہتے سنا جا سکتا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے ان کا بیان انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا‘۔
فیکٹ چیک
کی-ورڈ سرچ کرنے پر، DFRAC ٹیم کو یو ایس ہاؤس کے امیدوار لارین بوئے برٹ کا ایک ٹویٹ ملا،’جب جو بائیڈن نے اقتدار سنبھالا تو گیس کی قیمت پانچ ڈالر سے زیادہ نہیں تھی۔ یہ اس کے آدھے سے بھی کم تھا‘۔
جو بائیڈن نے 20 جنوری 2021 کو عہدہ سنبھالا۔ فوکس بزنس کے ایک آرٹیکل کے مطابق، 20 جنوری 2021 کو ملک بھر میں ایک گیلن گیس کی اوسط قیمت تقریباً $2.39 تھی۔
امسال 14 جون 2022 کو سب سے زیادہ ریکارڈ قیمت 5.016 ڈالر تھی۔ اور سال کی اوسط 3.401 ڈالر ہے۔
نتیجہ:
…لہٰذا ہمارے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہوتا ہے کہ گیس کی عام قیمتوں کے بارے میں جو بائیڈن کا دعویٰ غلط ہے۔