نائیجیریائی تاجر اور سیاست داں پیٹر گریگری اوبی کون نے نائجیریا میں کمبائن ٹریکٹر کی قلت پر سوال اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیاکہ ہندوستان کے صوبہ پنجاب میں سات لاکھ سے زائد کمبائن ٹریکٹر ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میکانائزیشن کے تناظر میں؛ آج بھارت میں، ایک صوبہ، پنجاب میں سات لاکھ سے زائد کمبائن ٹریکٹر ہیں، جبکہ نائیجیریا میں ہمارے پاس ملک میں پچاس ہزار سے کم کام کرنے والے کمبائن ٹریکٹر ہیں۔
فیکٹ چیک:
پیٹر اوبی کے دعوے کی جانچ-پڑٹال کے لیے DFRAC ٹیم نے گوگل پر کچھ عام کی-ورڈ کو سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ ملی، جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 18 ہزار کے قریب کمبائن ہارویسٹر ہیں۔ جن میں سے تقریباً 50% ایس-ایس ایم ایس منسلک کرنے کے لیے دستیاب ہیں کیونکہ کچھ کافی پرانے ہیں۔
نتیجہ:
ہمارے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ نائیجیریائی سیاستداں نے پنجاب میں 7 لاکھ کمبائن ٹریکٹر ہونے کا دعویٰ جھوٹا ہے، کیونکہ پنجاب میں ان کی کل تعداد 18000 ہے۔