وزیر اعظم نریندر مودی نے 30 ستمبر کو احمد آباد میں وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی تھی۔ یہ ہندوستان کی پہلی دیسی ٹیکنالوجی والی سیمی ہائی اسپیڈ اور نئی خوبیوں سے لیس نیکسٹ جنریشن والی ٹرین ہے۔ یہ ممبئی سے احمدآباد کے درمیان چلے گی۔ اس ٹرین کی شروعات ہونے کے کچھ ہی دن بعد بھینسوں کا ایک جھنڈ ٹرین سے ٹکرا گیا تھا، جس سے ٹرین کا اگلے حصے کو نقصان پہنچا تھا۔
اس حادثے کے بعد سوشل میڈیا یوزرس نے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ دراصل اس حادثے کے دو دن بعد وندے بھارت ٹرین سے ایک گائے کے ٹکرانے سے حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔
وہیں ان حادثوں کے درمیان کچھ یوزرس، سوشل میڈیا پر جاپان کی بلیٹ ٹرین کے حادثے کا شکار ہونے کا فوٹو شیئر کر رہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا،’جاپان میں بلیٹ ٹرین، جانور سے ٹکرا کر اتنی ہی ٹوٹ گئی، جتنی گذشتہ دنوں اپنی وندے بھارت ٹوٹی تھی لیکن وہاں کسی نے مذاق نہیں اڑایا مگر ہمارے یہاں تو جیسے لوگوں کو اپنے ملک کی کمی نکالنے اور مذاق بنانے کا بہانہ چاہیے۔ مودی کی مخالفت کا بس بہانہ چاہیے۔ #مودی_ہے_تو_ممکن_ہے‘۔
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRACکی ٹیم نے انٹرنیٹ پر اسے ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں gettyimages.in کی ویب سائٹ پر ایک فوٹو ملی۔ اس فوٹو کے ڈسکرِپشن کے مطابق، ’14 جون، 2018 کو کیوڈو نیوز ہیلی کاپٹر سے لی گئی تصویر میں مغربی جاپانی کے یاماگُچی صوبے میں جے آر شِن-شِمونوسیکی اسٹیشن پر ایک نوزومی شِکان سین بلیٹ ٹرین کے بونٹ میں دراریں دکھائی دے رہی ہیں۔ ٹرین نے دن میں پہلے پھُکواوآ صوبے میں ہاکاٹا اور کوکُرا اسٹیشنوں کے درمیان پٹریوں پر ایک شخص کو ٹکر مار دی اور ایک شخص کی موت ہو گئی ۔
نتیجہ
DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل تصویر 4 سال پرانی ہے یعنی 2018 کی ہے۔ علاوہ ازیں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بلیٹ ٹرین سے کوئی جانور نہیں ٹکرایا تھا بلکہ ایک شخص کے ٹکرانے سے یہ حادثہ ہوا تھا، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ گمراہ کن ہے۔
دعویٰ: جاپان میں جانوروں سے ٹکرانے کے بعد بلیٹ ٹرین حادثے کا شکار
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن