بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کے بہت سے ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ اس دوران راہل گاندھی اور کانگریس کے رہنماؤں کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس کی وساطت سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیتا، نشے میں ہیں اور ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتے۔
ویڈیو میں راہل گاندھی کے ساتھ کچھ رہنماؤں کو ایک ریسٹورنٹ سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کچھ رہنماؤں کو فرش پر لیٹے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے ہنگلش میں لکھا،’پپو اِن بار اِن کیرالا یاترا۔ اس کی جے وجے کرنے کے لیے سبھی نشے میں بد مست ہیں جبکہ بے چارہ ایس پی جی کمانڈو سوچ رہا ہے، ’میں یہاں کیوں پھنس گیا‘۔ یہ #BharatTodoYatra نہیں ہے۔ @RahulGandhi خود پر شرم کرو #BharatJodoYatra نہ کہو‘۔
کئی دیگر یوزرس نے بھی اسی دعوے کے ساتھ ویڈیو شیئر کیا:
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی جانچ-پڑتال کرنے کے لیے، ہم نے ویڈیو کو پہلے متعدد کی-فریم میں تبدیل کیا پھر انھیں ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں کانگریس کے رہنما ڈاکٹر شمع کا ایک ملیالم ویڈیو ملا۔ ویڈیو میں ہم کیرالا کے ضلع کولَّم کے اوچیرا میں ریسٹورنٹ کا نام ہوٹل مالابار دیکھ سکتے ہیں، جہاں راہل گاندھی اور کیرالا کے کانگریس دیگر رہنماؤں نے ناشتہ کیا۔
ڈی ایف آر اے سی کی ٹیم نے ریسٹورنٹ کے مالک انصار کو بلایا اور اس نے ہمیں بتایا کہ یہ وائرل دعویٰ کہ راہل گاندھی اور کانگریس کے دیگر رہنما نشے میں ہیں جھوٹا ہے کیونکہ ریسٹورنٹ میں شراب پیش نہیں کی جاتی۔
نتیجہ:
ریسٹورنٹ کے مالک نے خود واضح کیا کہ بھارت جوڑو یاترا سے کوئی بھی نشے میں نہیں تھا لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔
دعویٰ: راہل گاندھی اور کانگریس کے دیگر رہنما بھارت جوڑا یاترا کے دوران نشے میں تھے
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: فیک