بی جے پی کے نیشنل انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ (بی جے پی- آئی ٹی سیل- ہیڈ) امیت مالویہ کے ایک دعوے کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے کہ گجرات میں نوکریوں کی کل دستیابی محض 5.6 لاکھ ہے، تو کیجریوال 10 لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیسے کر سکتے ہیں؟
وائرل ٹویٹ میں امت مالویہ نے لکھا ہے ،’آج کیجریوال نے گجرات میں 10 لاکھ سرکاری نوکریوں کا وعدہ کیا تھا۔ آزادی کے بعد سے گجرات میں مجموعی طور پر 5.6 لاکھ نوکریاں ہوئی ہیں۔ یہ اس حقیقت سے عیاں ہے کہ وہ 5 سالوں میں تعداد کو دوگنا کرنے کا وعدہ کر رہے ہیں ۔ یہ ہر جگہ 10 لاکھ نوکریوں کی پیشکش کا’ کٹ پیسٹ ماڈل‘ ہے!‘
فیکٹ چیک:
امیت مالویہ کے اس دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے، DFRAC ڈیسک نے مخصوص ’ کی فریز اور کی ورڈ‘کی مدد سے گجرات میں دستیاب نوکریوں کے اعداد و شمار کو ڈھونڈنا شروع کیا ۔ ڈی ایف آر اے سی کے تحقیق و تفحیص میں 8 جولائی 2019 کو پبلش انگریزی اخبار ’دی انڈین ایکسپریس‘ کی ایک رپورٹ ملی جس کا عنوان تھا،’ریکارڈ کہتے ہیں،گجرات حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ملازمتوں میں 5 سالوں میں 85 فیصد کا انحطاط آیا ہے‘ (بہ لفظ دیگر نوکریاں کم ہوئی ہیں) ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں پانچ سالہ مدت کے دوران کل 57920 سرکاری نوکریاں دی گئیں، جو اکتوبر 2013 سے ستمبر 2018 کے درمیان گجرات بھر میں فراہم کردہ کل 17,52,890 نوکریوں کا محض 3.3 فیصد ہے۔جیسا کہ گجرات کے وزیر روزگار کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے۔
اس تناظر میں مزید جانچ- پڑتال کرنے پر، ڈی ایف آر اے سی کو ’دی انڈین ایکسپریس‘ کی ہی ایک اور رپورٹ ملی، جو حالیہ یعنی 9 اگست 2022 کی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ امیت مالویہ کے ٹویٹ کے بعد جڈیجہ نے بی جے پی سے مسلسل ریاستی بجٹ کی دو تقریروں کے بارے میں سوال کیا، جہاں ان کے اپنے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ نتن پٹیل نے دعویٰ کیا تھاکہ وہ ہر سال 15-20 نوکریاں دیں گے‘۔
نتیجہ:
ڈی ایف آر اے سی ڈیسک کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہوتا ہے کہ امیت مالویہ کا ٹویٹ گمراہ کن نوعیت کا ہے۔
دعویٰ: گجرات میں نوکریوں کی کل تعداد 5.6 لاکھ ہے تو کیجریوال 10 لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیسے کر سکتے ہیں؟
دعویٰ کنندہ:بی جے پی– آئی ٹی سیل– ہیڈ، امیت مالویہ
فیکٹ چیک: گمراہ کن