سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بی جے پی کے کارکنان راشٹرگان کے دوران ترنگے کے بجائے اپنی پارٹی کا جھنڈا پھہرا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا یوزرس اسے حالیہ واقعہ کے طور پر شیئر کر رہے ہیں اور بی جے پی کے خلاف کافی جارحیت کا اظہار کر رہے ہیں۔
کئی یوزرس اس ویڈیو کو مختلف کیپشن کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا،’کیا آپ راشٹرگان کے ساتھ بی جے پی کا جھنڈا پھہراتے ہیں یا ترنگا جھنڈا۔نقلی ’دیش بھکتوں(محب وطنوں) کو کچھ شرم آتی ہے!‘۔
ڈاکٹر انیل کمار سہنی نام کے ایک دیگر یوزر نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا،’کیا آپ راشٹر گان کے ساتھ بی جے پی کا جھنڈا پھہراتے ہیں یا ترنگا جھنڈا #Wake up_wake up‘۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کی غرض سے ہم نے ویڈیو کے کچھ فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہم نے یہی ویڈیو یوٹیوب چینل پر اس کیپشن کے ساتھ اپ لوڈ پایا، ’بی جے پی جھنڈا پھہرانے کے بعد شیوراج سنگھ چوہان نے راشٹر گان گایا‘۔واضح ہو کہ اس ویڈیو کو 17 مئی 2018 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔
(22) Shivraj singh chouhan National anthem recited after hoisting BJP flag – YouTube
اس ویڈیو کے بارے میں مزید جانچ پڑتال کرنے پر ہمیں دنیش شکلا کا ٹویٹ ملا، جو ایک صحافی ہیں ، انہوں نے لکھا،’ مدھیہ پردیش میں ’چلو پنچایت ابھیان‘ کے تحت کھجوراہو کے پاس گاؤں کھجوآ میں @ChouhanShivraj نے بی جے پی کے جھنڈے کو سلامی دی اور راشٹر گان گان گایا گیا…کیا ملک میں ترنگے کی جگہ بی جےپی کا جھنڈا پھہرایا جائے گا اور راشٹرگان ہوگا ؟‘۔
یہ ٹویٹ بھی اسی سال یعنی 2018 میں کیا گیا تھا۔
نتیجہ:
ہمارے فیکٹ چیک سے یہ حقیقت سامنے آ رہی ہے کہ وائرل ویڈیو دراصل حالیہ دنوں کا نہیں بلکہ سال 2018 کا ہے، جسے سوشل میڈیا یوزرس گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل کر رہے ہیں۔
دعویٰ: شیوراج نے پھہرایا راشٹر گان کے دوران پارٹی کا جھنڈا
دعویٰ کنندگان : سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن