Skip to content
مئی 9, 2025
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
DFRAC_ORG

DFRAC_ORG

Digital Forensics, Research and Analytics Center

Primary Menu
  • Home
  • Generative AI
  • Fact Check
    • Election
    • Health
    • Conflict Zone
  • Hashtag Scanner
  • Hate-ur
  • News
  • Podcasts
  • Opinion
  • About
    • About us
    • Contact us
    • Our Team
    • Non-Partisanship-Policy
    • Privacy Policy
    • Resources
    • Collaborations
  • हिन्दी
  • English
  • اردو
Donate us
  • Fact Check
  • Fake
  • Featured

بہار:  بیتیا میں ہندو پجاری کے قتل میں ’مسلم‘ کنیکشن؟ پڑھیں ،فیکٹ چیک

Mobeen Ahmad اگست 12, 2022
betiya bihar murder

بہار کے بیتیا میں سر قلم کر کے ایک پجاری کا قتل کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اس واردات کی شدید تنقیدکی جا رہی ہے۔ یوزرس  اس واردات کو شیئر کر رہے ہیں اور اسے بہار میں جنگل راج کی واپسی سے جوڑ رہے ہیں۔ لوگوں کا الزام ہے کہ بہار میں آر جے ڈی کے اقتدار میں آتے ہی جنگل راج شروع ہو گیا ہے۔ دراصل، بہار کے مغربی چمپارن (بیتیا) ضلع کے بکولہر گاؤں میں بدھ کی صبح ایک پجاری کو قتل کر دیا گیا۔ پجاری کا دھڑ مندر میں تھا، جبکہ اس کا سر دو کلومیٹر دور کالی مندر سے برآمد ہوا۔

کچھ سوشل میڈیا یوزرس  اس معاملے کو فرقہ وارانہ اینگل دے رہے ہیں۔ وہ اس میں مسلم اینگل جوڑ رہے ہیں۔ اشوک کمار نامی یوزر نے لکھا ،’ بہار کی نئی مسلم نواز حکومت کے بارے میں ملک میں عام لوگوں کا تاثر یہ ہے کہ اب بہار میں ہندوؤں پرمظالم اور تشدد بڑھیں گے، جس کی شروعات ہو چکی ہے۔ جموئی میں صحافی کا قتل اور بیتیا میں پجاری کا گلا کاٹا‘۔

नई मुस्लिम परस्त बिहार सरकार के विषय में देश में आम जन धारणा यह है- कि अब बिहार में हिंदुओं के ऊपर जुल्म और सितम बढ़ेंगे, जिसकी शुरुआत हो चुकी है-जमुई में पत्रकार की हत्या और बेतिया में पुजारी का गला काटा।

— Ashok Kumar (@AshokKu58365407) August 11, 2022

وہیں ایک دیگر یوزر نے پوسٹ میں لکھا،’خبر بہار کے بیتیا سے ہے، مندر میں سوئے ہوئے پجاری کا سر قلم کرکے وحشیانہ قتل، سر 2 کلومیٹر دور سے برآمد۔ کچھ عرصہ قبل اے آئی ایم آئی ایم کے 5 ایم ایل اے بھی آر جے ڈی میں شامل ہو گئے تھے۔ مسلمان جانتے ہیں کہ انہوں نے کس کو ووٹ دیا ہے۔ ہندو روزگار، مہنگائی اور پیٹرول کا رونا رو رہا ہے۔ #بہار #MGB ‘۔

खबर बिहार के बेतिया से है,
मंदिर में सोए हुए पुजारी का सिर काट कर बेरहम हत्या, सिर 2 किलो मीटर दूर मिला।

कुछ समय पहले AIMIM के ५ MLA भी RJD में शामिल हुए थे।
मुस्लिम जानते हैं की उन्होंने किस लिए वोट दिया है।
हिंदू रोजगार, महंगाई और पेट्रोल का रोना रो रहा है।#Bihar #MGB

— Dr. Exactily (@CrudeSpeller) August 11, 2022

اسی کے ساتھ کئی دیگر یوزرس  اس قتل کو ’سر تن سے جدا‘ والے معاملے سے جوڑ کر پوسٹ کر رہے ہیں۔

فیکٹ چیک:

وائرل خبر میں فرقہ وارانہ اور مسلم اینگل کی جانچ-پڑتال کے لیےہم نے گوگل پر کچھ ’کی ورڈ‘ سرچ کیا۔  ہمیں etvbharat.com کی  ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پجاری کے قاتل کا نام اکشے لال کمار ہے اور اسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ وہ ایک ’سائیکو‘ (ذہنی خلل کا شکار)شخص ہے۔

اس رپورٹ میں ایس پی کے حوالے سے بتایا گیا ہے،’ایس پی کے مطابق مجرم نے بتایا کہ اسے رات گئے سفید کپڑے میں سفید داڑھی میں ایک ’دیو دوت‘ ملا اور اسے ایک جھولا دیا اور اس نے حکم دیا کہ اس پجاری کا خاتمہ نزدیک ہے اورتم  اس کا سر ماں کالی کے پاس لے جا کر چڑھا دو۔ یہ تمھارے لیے ایشور  کا حکم ہے ، جس کے بعد سائیکو اکشے لال نے رات گئے مندر میں گھس کر سوئے ہوئے پجاری کو بے دردی سے قتل کر دیا اور سر قلم کرنے کے بعد مندر سے باہر آیا، پھر ’اسنان‘ کیا اور کھیت میں جا کر ایک بھتوا کی بھی بلی(قربانی) چڑھائی۔ اس کے بعد وہ پجاری کا سر لے کر دو کلو میٹر دور کالی مندر پہنچا اور مندر میں سر چڑھا کر پوجا –ارچنا کی‘۔

ای ٹی وی بھارت

نتیجہ:

ہمارے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ بیتیا میں ایک ہندو پجاری کے قتل میں کوئی فرقہ وارانہ اینگل نہیں ہے۔ پجاری کا سر قلم کرنے والا مجرم اکشے لال کمار نامی ایک سائیکو(ذہنی خلل کا شکار) شخص ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط اور فرضی ہے۔

دعویٰ: بہار کے بیتیا میں ہندو پجاری کے قتل میں مسلم اینگل

دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس

فیکٹ چیک : فیک

Share this…
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Whatsapp

Continue Reading

Previous: فیکٹ چیک: نتیش کمار نے کہا تھا،’مٹی  میں مل جاؤں گا لیکن آر جے ڈی کے ساتھ سمجھوتہ ممکن نہیں؟
Next: کیا 10 لاکھ نوکریاں دینے کے وعدے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں تیجسوی یادو ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

Related Stories

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل
  • Fact Check
  • Featured
  • Misleading-ur

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل

Faizan Aalam مئی 6, 2025
غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش
  • Featured

غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش

UN News مئی 6, 2025
یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں
  • Featured

یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں

Faizan Aalam مئی 5, 2025

fact check

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل

مئی 6, 2025
غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش

غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش

مئی 6, 2025
یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں

یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں

مئی 5, 2025
فیکٹ چیک: کیا تروپتی مندر کے مسلم افسر کے گھر ED کے چھاپے میں سونے کے زیورات ملے؟ جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت فیکٹ چیک: کیا تروپتی مندر کے مسلم افسر کے گھر ED کے چھاپے میں سونے کے زیورات ملے؟ جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت

فیکٹ چیک: کیا تروپتی مندر کے مسلم افسر کے گھر ED کے چھاپے میں سونے کے زیورات ملے؟ جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت

مئی 5, 2025
فیکٹ چیک: پاکستان کے مخالف پوسٹ پر پونے میں ہندو خاندان کی پٹائی کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔ فیکٹ چیک: پاکستان کے مخالف پوسٹ پر پونے میں ہندو خاندان کی پٹائی کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔

فیکٹ چیک: پاکستان کے مخالف پوسٹ پر پونے میں ہندو خاندان کی پٹائی کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔

مئی 3, 2025
غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگ مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگ مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ

غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگ مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ

مئی 3, 2025

Connect with Us

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

IFCN certified

Newsletter

  • About Us
  • Contact us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Non-Partisanship Policy
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
Copyright © 2025 | All Rights Reserved | Developed by OppsWeb Solutions | MoreNews by AF themes.