سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ یوزرس اسے شیئر کر کے دعویٰ کر رہے ہیں کہ مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں جب ’پنچایت سکریٹری‘ نے حصہ نہیں پہنچایا تو بی جے پی کے رہنما نے مرغا بنا کر انھیں زدو کوب کیا۔
جیتو گہروار نے فیس بک پر کیپشن ، ’مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں جب ’پنچایت سکریٹری‘ نے حصہ نہیں پہنچایا تو بی جے پی کے جوشیلے نیتا جی نے دُھن دیا، پنچایت سکریٹری کو اٹھک بیٹھک لگوائی اور مرغا بنا کر رکھا۔ یہ ریوا کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، بی جے پی کے رہنما کو پنچایت سکریٹری نے پیسہ نہیں پہنچایا تو وصولی چالو ہے، یہ وہی پارٹی ہے جو بدعنوانی مٹانےمیں 20 سال سے لگی ہے۔ بی جے پی کے رہنما اور ان کے اَندھ بھکت اتنے دودھ کے دھلے ہو چکے ہیں کہ جو لوگ اپنی معمول کی زندگی جی رہے ہیں، وہ سب بدعنوان دکھائی دے رہے ہیں‘ کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کو کتنی بے رحمی سے پیٹا جا رہا ہے۔ پیٹنے والے شخص کا کمل کے نشان بلّا بھی ٹوٹ جاتا ہے۔ وہیں صوفے پر رکھی ایک پستول بھی ویڈیو میں نظر آ رہی ہے۔
اسی طرح ملتے جلتے دعوے کے ساتھ نیوز ویب سائٹ سیاست دی پالیٹکس، نِتّیا شیٹی سمیت دیگر سوشل میڈیا یوزرس نے ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔
وہیں، رانا یشونت نے ٹویٹر پر کیپشن ، ’جس کو آپ چُن کر بھیجتے ہیں، وہ کیسا ہے، یہ عوام پر بھی سوال ہے۔ اترپردیش میں ضلع بھدوہی کے گیان پور سے رکن اسمبلی ویپُل دوبے کی زیادتی کا یہ ویڈیو بتایا جا رہا ہے۔ نفرت سی ہوتی ہے، ایسے گھٹیا بے انسانوں سے @CMOfficeUP @dgpup‘ ۔ کے ساتھ یہی ویڈیو ٹویٹ کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل ہورہےویڈیو کے کچھ فریم کو ریورس امیج سرچ کرنے پر ہمیں اس ویڈیو کے حوالے سے مختلف میڈیا ہاؤسز کی طرف سے پبلش متعدد رپورٹس ملیں۔
ای ٹی وی بھارت نے 17 اپریل 2022 کو ایک رپورٹ شائع کی جس کی سرخی تھی، ’ایک شخص کومرغا بنا کر پولیس کی لاٹھی سے پیٹا، ویڈیو وائرل‘۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہجہاں پور میں ایک نوجوان کو مرغا بنا کر پولیس کی لاٹھی سے پیٹنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ اس ویڈیو کی بابت سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی جانب سے ٹویٹ کر پیٹنے والے کو بھاجپائی غنڈہ بتایا گیا۔ اس بارے میں ایس پی سٹی سنجے کمار نے کہا کہ تفتیش کے بعد متاثرہ شخص راجیو بھارددواج کو ڈھونڈ کر کلیدی ملزم پرتیک تیواری سمیت تین کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ اس معاملے میں ایک ملزم کی گرفتاری ہو چکی ہے۔ کلیدی ملزم سمیت کچھ لوگ ابھی فرار ہیں جن کی گرفتار کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
شاہجہاں پور کے وائرل ویڈیو سے متعلق پولیس کا بیان یہاں سنا جا سکتا ہے۔
دینک بھاسکر نے ہیڈلائن،’ ایک شخص کو پیٹنے والے شہ زور (دبنگ) تک نہیں پہنچ پائی پولیس: شاہجہاں پور میں جس شخص نے پٹائی کا ویڈیو کیا ٹویٹ، پولیس اسی سے مانگ رہی معلومات‘ کے تحت اسے اچھے سے کور کیا ہے۔
نتیجہ:
ڈی ایف آر اے سی(DFRAC) کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو پرانا ہے۔ یہ نہ تو مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا کا ہے اور نہ ہی یوپی کے ضلع بھدوہی کا ،بلکہ یہ ویڈیو یوپی کے ضلع شاہجہاں پور کا ہے، اس لیے یوزرس اسے گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل کر رہے ہیں۔
دعویٰ: ریوا میں پنچایت سکریٹری کے حصہ نہ پہنچانے پر بی جے پی کے رہنما نے مرغا بنا کر پیٹا
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن