سوشل میڈیا پر ترو ملا تروپتی دیوستھانم کے صدر بی آر نائیڈو کی بیٹی کے بارے میں ایک پوسٹ وائرل ہے۔ اس پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ : "بھارت کے مشہور تروپتی مندر کے صدر کی بیٹی نے حضرت محمد مصطفی ﷺ کی زندگی سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا اور اپنا نام بدل کر امینہ نسرین رکھ لیا ہے۔”
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے تحقیق کے لیے متعلقہ کی ورڈس سرچ کیے۔ ہمیں اس دعوے کی حمایت میں کوئی قابل اعتماد میڈیا رپورٹ نہیں ملی۔ بلکہ، ہمیں ٹی ٹی ڈی کے نئے صدر کے حوالے سے کئی میڈیا رپورٹس ملیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی 6 جنوری 2025 کو شائع رپورٹ کے مطابق، "صنعتکار اور میڈیا ٹائیکون بولینینی راجگوپال نائیڈو، بی آر نائیڈو،۔ کو بدھ کے روز ترو ملا تروپتی دیوستھانم کے نئے صدر کے طور پر حلف لیا۔ بی آر نائیڈو، جنہیں حال ہی میں آندھرا پردیش حکومت نے ٹی ٹی ڈی کے نئے صدر کے طور پر نامزد کیا تھا، انہو ں نے پہلے اپنے خاندان کے ساتھ ترو ملا مندر کے اندر بھگوان وینکٹیشورا سوامی کی پوجا کی۔”
اس کےعلاوہ ہمیں دی نیو انڈین ایکسپریس کی 9 جنوری 2025 کو شائع ایک رپورٹ ملی، جس میں بتایا گیا ہے : ” ترو ملا تروپتی دیوستھانم کے صدر بی آر نائیڈو نے بدھ کے دن تروپتی میں ویکونتھا دوارا سرو درشن کے ٹوکن ڈسٹریبیوشن سینٹر پر بھگدڑ میں چھ لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔”
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ مندر کے صدر کی بیٹی کے مسلمان ہونے کا دعویٰ غلط ہے، کیونکہ اس دعوے کی حمایت میں کوئی معتبر ثبوت موجود نہیں ہے۔