Home / Featured / فیکٹ چیک – یوکے پولس کی سر جھکائے  ہوئے وائرل  تصویر اے آئی جنریٹیڈ ہے

فیکٹ چیک – یوکے پولس کی سر جھکائے  ہوئے وائرل  تصویر اے آئی جنریٹیڈ ہے

یوکے پولس کی سر جھکائے ہوئے وائرل تصویر اے آئی جنریٹیڈ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں برطانیہ کے کچھ پولیس اہلکاروں کو سر جھکائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے برطانیہ کے فرسٹ لیڈر پال گولڈنگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ تصویر پولیسنگ کی موجودہ حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے۔

Link

فیکٹ چیک

اس وائرل تصویر کا قریبی معائنہ کرنے پر، ڈی فریک نے پایا کہ تصویر میں کچھ سر غائب ہیں، کچھ اضافی پاؤں اور کچھ قدرے عجیب جسم کی شکلیں دکھائی دے رہی ہیں ۔

مزید برآں، ہم نے اس تصویر کی جانچ اے آئی ڈیٹیکٹرز جیسے ہگنگ فیس اور ہائیو ماڈریشن کا استعمال کرتے ہوئے کی۔ دونوں ڈیٹیکٹرز نے اس کی تصدیق کی کہ یہ تصویر اے آئی جنریٹیڈ ہے

نتیجہ

ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل تصویراے آئی کے استعمال سے بنائی گئی ہے، یہ تصویر آتھینٹک نہیں ہے۔

Tagged: