Home / Featured / پولیس حراست میں خاتون پہلوانوں کی مسکراتے ہوئے فیک تصویر وائرل، پڑھیں، فیکٹ چیک

پولیس حراست میں خاتون پہلوانوں کی مسکراتے ہوئے فیک تصویر وائرل، پڑھیں، فیکٹ چیک

وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں جدید پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح اتوار 28-مئی 2023 کو کیا۔ وہیں جنتر منتر پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے پہلوانوں نے مہیلا مہاپنچایت کا اعلان کیا تھا۔ پہلوان پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی طرف چند قدم ہی بڑھ پائے تھے کہ دہلی پولیس نے انھیں حراست میں لے لیا۔ پولیس کارروائی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ان میں سے ایک تصویر میں خاتون پہلوان وِنیش پھوگاٹ، سنگیتا پھوگاٹ اور دیگر کو پولیس وین میں بیٹھ کر مسکراتے ہوئے سیلفی لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بالی ووڈ فلمساز اشوک پنڈت نے کانگریس کے رہنما راج ببر کو کوٹ ری-ٹویٹ کیا اور وہی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا،’محترم راج جی، سڑک پر ڈرامے کے بعد یہ ان کا اصلی چہرہ! یہ ایک ٹول کٹ کا حصہ بن چکے ہیں جو اپنے ملک کو توڑنے کا کام کرتے ہیں! فخرِ ملک آج رو بہ انحطاط ہے!‘

درحقیقت راج ببر کی جانب سے ایک ویڈیو ٹویٹ کر لکھا گیا تھا،’پارلیمنٹ کے اندر جمہوریت کی باتیں- باہر تھوڑی دور پر تپتی گرمی میں سڑک پر بیٹیوں کو گھسیٹا گیا، کیا یہی ہے سینگول کا پہلا انصاف؟ کوئی بھی دلیل گڑھ لیں- لیکن یہ منظر ناانصافی اور اقتدار کی لے لگامی کی انتہاء ہے۔ ہونہاروں پر یہ بربریت ملک نہیں بھولے گا #WrestlersProtests‘۔ 

کریئیٹلی میڈیا کی جانب سے دو تصویروں کا ایک کولاج شیئر کرکے لکھا گیا ہے،’Caption this‘ (اسے کیپشن دیں)۔ 

پہلی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنگیتا پھوگاٹ زمین پر ہیں، ان کے ہاتھ میں ترنگا ہے اور ان کے اوپر ونیش پھوگاٹ ہیں۔ پولیس انھیں اس طرح حراست میں لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ 

اسی طرح اس تصویر کو دیگر یوزرس نے بھی بڑے پیمانے پر شیئر کیا ہے، جن میں ویریفائیڈ یوزرس کی ایک بڑی تعداد ہے۔

Tweet Archive Link

فیکٹ چیک:

وائرل تصویر کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم  نے اسے گوگل پر ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یہی تصویر پہلوان بجرنگ پونیا کے ایک ٹویٹ میں ملی۔

پونیا نے وائرل تصویر پر فیک کا اسٹیمپ لگاکر، اصل تصویر ٹویٹ کر وارننگ دی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے،’آئی ٹی سیل والے یہ جھوٹی تصویر پھیلا رہے ہیں۔ ہم واضح کر دیتے ہیں کہ جو بھی یہ فرضی تصویر پوسٹ کرے گا اس کے خلاف شکایت درج کروائی جائے گی‘۔

دریں اثنا، ہمیں رام نہال موریا کی جانب سے شیئر کیا گیا ایک ویڈیو ملا، جسے انہوں نے کیپشن دیا ہے،’یہ ویڈیو صرف دَلّے ٹائپ صحافیوں کے لیے‘۔ 

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیس ایپ کے ذریعے ونیش پھوگاٹ اور ان کے ساتھیوں کو کتنی آسانی سے مسکراتے ہوئے دکھایا جا رہا ہے۔

نتیجہ:

پہلوان بجرنگ پونیا کے ٹویٹ سے واضح ہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی الزامات کے تناظر میں احتجاج کرنے والی خاتون پہلوان، پولیس وین میں مسکراتے ہوئے سیلفی لینے کی تصویر، فیک ہے، اس لیے اشوک پنڈت سمیت دیگر سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔ 

Tagged: