سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ پاکستانی انجینئر اور سیاست داں احسن اقبال جنوری 2023 میں ملک بھر میں الیکٹریسٹی شٹ ڈاؤن پر اپنی ہی پارٹی کی اتحادی حکومت کی تنقید کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا یوزرس، ان کے دانشمندانہ الفاظ کو سراہ رہے ہیں۔
ایک ویریفائیڈ یوزر نے ویڈیو کو کیپشن دیا،’ایک خود ساختہ دیسی ارسطو کے اس انکشاف سے مکمل اتفاق کرتی ہوں۔ کبھی کبھی یہ بندہ سال میں ایک دو بار غلطی سے سمجھداری کی باتیں بھی کر دیتا ہے۔#ElectricityShutDown‘۔ (اردو ترجمہ)
اس دوران کئی دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی یہی دعویٰ شیئر کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC کی ٹیم نے ویڈیو کو کی-فریم میں کنورٹ کیا پھر انھیں ریورس سرچ کیا، نتیجے میں ٹیم کو آفیشیل پاکستانی یوٹیوب چینل جیو نیوز پر ایسا ہی ایک ویڈیو ملا، جسے 10 جنوری 2021 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ اسے کیپشن دیا گیا ہے،’ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے، احسن اقبال‘۔ (Mulki Maeeshat Doob Rahi Hai, Ahsan Iqbal)
احسن اقبال نے مزید کہا،’حالیہ بجلی کے بدترین شٹ ڈاؤن نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ یہ (عمران) حکومت نالائق ہے، نا اہل ہے۔ اور ان (عمران خان) کے پاس ملک چلانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے۔ انہوں (عمران خان) نے سوچا کہ ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے، اور نئے نئے بحران ابھر رہے ہیں، تو چلیے پاکستان کو ایک موبائل فون کی طرح ری-بوٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، شاید یہ کام کرے! انہوں نے پورے بجلی سسٹم کو بند کر دیا اور اسے پھر سے چالو کرنے کی کوشش کی۔ عمران سر یہ ملک کوئی موبائل فون نہیں ہے، جو ری-بوٹ کرنے سے اسٹارٹ ہو جائے گا‘۔
پاکستان کو نیشنل الیکٹریسِٹی بریک ڈاؤن کی تکلیف سے دو چار ہونا پڑا ہے، جسے حکام نے ایک انجینیئرنگ فالٹ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
دریں اثنا، بہت سے سوشل میڈیا یوزرس 2021 میں پاکستان میں بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ کے بارے میں ٹویٹ کر رہے ہیں۔
وہیں DFRAC کی ٹیم کو پاکستانی بلیک آؤٹ کے دو سال پرانے ویڈیوز بھی ملے۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک اور میڈیا رپورٹس سے واضح ہے کہ احسن اقبال کا پاکستان میں الیکٹریسِٹی بریک ڈاؤن پر اپنی ہی حکومت پر تنقیدی وائرل ویڈیو دو سال پرانا ہے، اس کا پاکستان میں حالیہ بجلی شٹ ڈاؤن سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔