سوشل میڈیا پر راجستھان سے متعلق ایک دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ یوزرس کا دعویٰ ہے کہ راجستھان حکومت نے 6 نئے اضلاع کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ ان نئے 6 اضلاع کے نام یہ ہیں- (1) بیاور (2) کوٹپُتلی (3) ڈیڈوانہ (4) بلوترا (5) بھیواڑی اور (6) پھلودی۔ فیس بک اور ٹویٹر سمیت تمام سوشل میڈیا سائٹس پر یوزرس اس دعوے کے ساتھ جم کر پوسٹ کر رہے ہیں۔
فیس بک پر ایک یوزر نے لکھا-’راجستھان کے 6 نئے اضلاع کا اعلان، (1) بیاور (2) کوٹپُتلی (3) ڈیڈوانہ (4) بلوترا (5) بھیواڑی (6) پھلودی#Rajasthan‘۔
وہیں کئی دیگر یوزرس بھی اسی دعوے کے ساتھ پوسٹ، شیئر کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
راجستھان میں 6 نئے اضلاع کی تشکیل کے بارے میں DFRAC ٹیم نے گوگل پر ایک سمپل سرچ کیا۔ ہمیں ’محکمہ اطلاعات اور رابطہ عامہ، راجستھان حکومت‘ کے فیکٹ چیکنگ ٹویٹر اکاؤنٹ DIPR Rajasthan Fact Check ۔(@Diprfactcheck) پر پوسٹ کیا گیا ایک ٹویٹ ملا۔
اس ٹویٹ میں وائرل خبر کو فیک قرار دیتے ہوئے کیپشن دیا گیا ہے،’سوشل میڈیا پر وائرل خبر، راجستھان میں اب 06 نئے اضلاع کا اعلان…مکمل بے بنیاد اور غلط ہے۔ یہ فیک نیوز ہے۔ @ashokgehlot51 @AshokChandnaINC @RajCMO #FactCheck‘۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ راجستھان میں 06 نئے اضلاع کا اعلان کیے جانے کا سوشل میدیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔ راجستھان حکومت کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔