Home / Misleading-ur / ’آج تک‘ کی اینکر چترا ترپاٹھی نے کیا برطانیہ کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا گمراہ کن دعویٰ

’آج تک‘ کی اینکر چترا ترپاٹھی نے کیا برطانیہ کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا گمراہ کن دعویٰ

آج تک کی اینکر چترا ترپاٹھی نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ ویڈیو کو اس دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے کہ انہوں نے برطانیہ کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا،’یو کے (برطانیہ) کی پارلیمنٹ میں آزاد بھارت کے 75 سال پورنے ہونے کے موقع پر بولنے کا موقع ملا، تب میں نے انھیں یہ بتایا کہ آپ اتنے روشن اس لیے ہیں کیونکہ ہمارے پاس آپ کے ساتھ کئی کوہی نور ہیں۔ آپ جب آئے تھے، تو بھارت کی معیشت عالمی جی ڈی پی (گھریلو پیداوار) کا 24.5 فیصد تھی، ڈیڑھ صدی بعد ہم 1.7 فیصد تھے‘۔ 

فیکٹ چیٹ 

دعوے کی جانچ-پڑتال کے لیے DFRAC کی ٹیم نے یو کے کی پارلیمنٹ ہاؤس کی تصاویر کو سرچ کیا اور ہمیں یہ تصویریں ملیں۔ 

DFRAC

یہ تصویریں واضح طور پر ویڈیو میں نظر آنے والے ایریا سے میل نہیں کھاتیں۔ پھر ہم نے تصویر کے مختلف فریم کا استعمال کیا اور پایا کہ یہ ایریا ہاؤس آف کامنس کے ڈائننگ ایریا سے ملتا ہے، جہاں بالعموم کسی بھی شخص کو بولنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ 

DFRAC

 جیسا کہ دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ بالا ایریا وہی ہے جو چترا ترپاٹھی کی جانب سے پوسٹ کیے گئے ویڈیو میں نظر آ رہا ہے۔ 

علاوہ ازیں، ہمیں اسٹینڈرڈ کی ایک رپورٹ ملی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ہاؤس آف کامنس نے ڈائننگ ایریا کو دوپہر کے کھانے کے لیے عوام کی خاطر کھول دیا ہے۔ 

اسٹینڈرڈ

نتیجہ:

DFRAC ٹیم نے اینکر چترا ترپاٹھی کے دعوے کو گمراہ کن پایا۔

دعویٰ: چترا ترپاٹھی نے کیا یو کے پارلیمنٹ سے خطاب

دعویٰ کنندہ: چترا ترپاٹھی

فیکٹ چیک: گمراہ کن