© UNRWA انخلاء کے اسرائیلی حکم کے بعد خان یونس میں پناہ لیے ہوئے ہر عمر کے فلسطینیوں کو ایک بار پھر غیر یقینی مستقبل کا سامنا ہے۔

غزہ: انخلاء کے اسرائیلی حکم پر لوگ پناہ اور اشیائے ضروریہ سے محتاج

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے احکامات پر غزہ میں ہزاروں لوگ مغربی علاقے المواصی کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں۔ پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کو پہنچنے والے نقصان کے باعث شہریوں کو سنگین طبی خطرات کا سامنا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے مغربی اور […]

Continue Reading

یو این رپورٹ کے مندرجات قبل از وقت ’افشاء‘ کرنے پر اسرائیلی سفیر کی مذمت

اقوام متحدہ نے اسرائیل کے سفیر کی جانب سے ‘مسلح تنازعات میں بچوں کی صورتحال’ پر رپورٹ کے بارے میں سیکرٹری جنرل کے چیف آف سٹاف سے ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول عمل قرار دیا ہے۔ اپنی معمول کی پریس بریفنگ کے […]

Continue Reading

غزہ: بقاء کی جنگ میں فلسطینی بچے بھی کام کرنے پر مجبور، آئی ایل او

عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) نے بتایا ہے کہ غزہ میں آٹھ ماہ کی جنگ کے بعد بیروزگاری 80 فیصد بڑھ گئی ہے جہاں غربت اور بھوک کا سامنا کرنے والے خاندان بقا کی خاطر اپنے چھوٹے بچوں کو بھی کام کے لیے بھیجنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ‘آئی ایل او’ کی ایک […]

Continue Reading

غزہ: سکول پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ

غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے سکول پر اسرائیل کے فضائی حملے میں بچوں سمیت درجنوں لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، ادھر امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر ہیضہ پھیلنے کا خطرہ بھی ہے۔ ‘انرا’ نے بتایا ہےکہ وسطی […]

Continue Reading

غزہ: رفح چھوڑنے پر مجبور دس لاکھ لوگ خوراک و طبی سہولیات سے محروم

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) نے بتایا ہے کہ رفح سے 10 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جنہیں ہر جگہ خوراک کی قلت اور طبی سہولیات سے محرومی کا سامنا ہے۔ ‘انرا’ کے مطابق رفح میں ادارے کی تمام 36 پناہ گاہیں خالی ہو چکی ہیں۔ انخلا […]

Continue Reading

دنیا کے تمام ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں، یو این ماہرین

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے دنیا کے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں اور غزہ میں فوری جنگ بندی ممکن بنانے کے لیے اپنے تمام سیاسی و سفارتی ذرائع بروئے کار لائیں۔ انہوں نے زور دیا ہے کہ فلسطین کو مکمل خود مختاری حاصل ہونی […]

Continue Reading

غزہ: امدادی کارروائیوں میں رکاوٹیں بچوں میں فاقہ کشی کا سبب

اقوام متحدہ کے امدادی حکام نے اسرائیل پر انسانی امداد کی محفوظ فراہمی کے بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے لیے زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں خوراک کی قلت کے باعث بچے فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق غزہ بھر کے بچوں کو […]

Continue Reading

رفح پر اسرائیلی حملے سے متعلق فلسطینی، ڈرامہ شوٹ کرکے پوری دنیا کو گمراہ کر رہے ہیں؟ جانیں وائرل ویڈیو کی حقیقت

سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس میں کچھ لوگ سڑک پر حملہ ہونے کے بعد پیدا شدہ ہنگامی صورتحال کا سین پیش کر رہے ہیں، جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بھیڑ اکٹھا ہوئی ہے۔  ویڈیو میں ایک شخص بری طرح زخمی ہو کر تڑپ رہا ہے اور اس […]

Continue Reading

غزہ: طبی عملے کو ضروری سامان کی کمیابی میں مشکلات کا سامنا

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے باقی ماندہ ہسپتالوں میں اہم طبی سازوسامان تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور فوری مدد نہ پہنچی تو بڑی تعداد میں زخمیوں اور بیمار لوگوں کا علاج ممکن نہیں رہے گا۔ فلسطین کے لیے ‘ڈبلیو ایچ او’ کے نمائندے ڈاکٹر رک […]

Continue Reading

غزہ: اسرائیلی حملوں میں شدت، ہلاکتوں کی تعداد 35000 سے تجاوز کر گئی

غزہ بھر میں اسرائیل کی بمباری سے روزانہ بڑی تعداد میں شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی حملوں میں تیزی آ گئی ہے جن کا دائرہ اب کیریم شالوم اور رفح کے سرحدی راستوں تک پھیل گیا ہے۔ اہم سرحدی گزرگاہیں بند ہونے، امدادی ٹیموں کو اجازت نہ ملنے […]

Continue Reading